مصر میں گرمی کی شدید لہر سے 61 افراد ہلاک

176

مصر میں گذشتہ تین دنوں کے دوارن گرمی کی شدید لہر سے کم سے کم 61 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے تین گرم ترین دنوں کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرمی اور ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے 581 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔گرمی سے سب سے زیادہ متاثر عمر رسیدہ افراد ہوئے ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق نفسیاتی ہسپتال میں زیر علاج قیدی بھی گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔

مصر کے جیل میں قیدیوں کی دیکھ بھال کا انتظام ناقص ہے اور جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ بھی ہے۔ملک میں بحلی فراہم کرنے والے محکمے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دارالحکومت قائرہ سمیت مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی اور قاہرہ کا میٹرو ٹرانسپورٹ سسٹم بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہوا۔