متحدہ کے استعفوں کے معاملے پر وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس

210

وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر اطلاعات پرویز رشید، احسن اقبال، زاہد حامد سمیت قانونی ماہرین شریک ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم اپنے قریبی رفقاء سے ایم کیوایم کے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت کی جارہی ہے۔