مانسہرہ کے علاقے گنول میں موسم کی خرابی کے باعث گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ،حادثے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق 2زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مانسہرہ کے نواحی علاقے گنول میں پنجا ب سے تفریح کے لیے آئے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر جاں بحق 2زخمی ہو گئے ہیں،وقوعہ کے بعد مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعدد موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور نعشوں کو ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منقل کیا ۔
پولیس کے مطابق گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری اور موسم کی خرابی کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا ، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ اور ملتان سے تھا اور مانسہرہ تفریح کی غرض سے آئے تھے ۔نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں میں بھجوادیا گیا ہے۔