جو??شل ?م?شن ،ا?م ??وا?م ?ا جماعت اسلام? ?? الزامات ?ا جواب ن? د?ن? ?ا ف?صل?

279

متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی دھاندلی کےتحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے جماعت اسلامی کے الزامات پر ایم کیوایم  کو اور پی ٹی آئی کے الزامات پر ن لیگ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک جماعت اسلامی کے الزامات سے متعلق کاپی نہیں ملی ، متحدہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب کاپی ملنے کے بعد دے گی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ۔