ترک فٹبالر پر فائرنگ ، بلٹ پروف گاڑی کے باعث بچ گئے

194

ترکی کی قومی فٹبال ٹیم میں شامل فٹبالر مہمت ٹوپال پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ ٹیم میں بطور مڈفیلڈر شامل مہمت اس وقت اپنی گاڑی میں سوار تھے تاہم گاڑی کے بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے۔

مہمت ٹریننگ کے بعد اپنے کلب سے گھر واپسی کے سفر میں تھے جس وقت یہ حادثہ پیدا آیا۔ فٹبالر کا کلب فینربیہاس اسے دہشت گردی کا حملہ قرار دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ فینربیہاس کی ایک بس پر بھی رواں برس اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ کھلاڑیوں کو کلب لے کے جارہی تھی۔ اس حملے میں ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ یہ فائرنگ کے واقعات کلب کی استنبول کلب سے رقابت کا نتیجہ ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں ایک دوسرے کی ٹیم بسوں پر ماضی میں پٹاخے پھینکتی رہی ہیں تاہم یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ جب کھلاڑیوں پر جان لیوا حملے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔