نوجوان تعلیم کے ذریعے ملک کی تعمیرکریں،جسٹس وجیہ الدین

173
اورنگی ٹاؤن : پی ایس 95میں آزادی فیسٹیول سے حافظ نعیم الرحمن اور سابق چیف جسٹس وجیہ الدین خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مدینہ منورہ کے بعدوہ پہلی ریاست ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی۔برّ صغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا مطالبہ اس لیے کیا تھا تاکہ وہ آزادی کے ساتھ اسلام کے تمام احکامات پر عمل کرسکیں ۔ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان تو بن گیا لیکن آج تک صحیح معنوں میں اسلام نافذ نہ ہوسکا ۔ 14اگست کا دن ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک بنا تھا اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور دل وجان سے پاکستان کی خدمت کریں۔ان خیالات کا اظہار حافظ نعیم الرحمن نے اورنگی ٹاؤن PS-95ڈسکو موڑ پر منعقد ہونے والے آزادی فیملی فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیسٹول میں سابق چیف جسٹس سندھ جسٹس وجیہ الدین نے بھی شرکت کی،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعے ملک کی تعمیر کرنی چاہیے۔فیسٹول میں امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبدالرزاق خان اور امیر جماعت اسلامی PS-95مناظر الحسن نے بھی شرکت کی ۔