چینی کی قیمت میں پھر اضافہ ، قیمت 65 روپے کلو ہوگئی

281

چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد چینی 62 روپے سے 65 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو تو عوام تک اس کے ثمرات پہنچنے میں وقت لگتا ہے اور اگر قیمتوں میں اضافہ ہوجائے تو پھر وہی ہوتا ہے جو ہمیشہ سے ہوتا ہوا آیا ہے۔ یعنی قیمتوں میں اضافہ، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا ہوا ریٹیل سطح پر 3 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی 62 روپے 60 پیسے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 65 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اگر چینی کی قیمت میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو ہوسکتا ہے میٹھا کچھ کڑوا ہوجائے اور عوام کو میٹھا کچھ کم کرنا پڑ جائے گا۔