پاکستانی عازمین حج کیلئے 139عمارتیں کرائے پر

169

قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کیلئے سعودی عرب میں رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے ایوان کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے ایک سو انتالیس عمارتیں کرائے پر لی گئی ہیں جن میں 71 ہزار چھ سو چوراسی عازمین قیام کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اذان اور نماز کے یکساں اوقات پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔