لاس اینجلس کو خشک سالی سے بچانے کیلئے انوکھی تدبیر

220

لاس اینجلس کو فراہم کئے جانے والے پانی کے ذخیرے میں سیاہ رنگ کی کروڑوں گیندیں شامل کی گئی ہیں جنہیں خشک سالی سے بچنے کا طریقہ کہا جارہا ہے۔

لاس اینجلس میں حالیہ خشک سالی کے بعد شہر کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک انوکھی تدبیراختیار کی گئی ہے جس کے تحت 9 کروڑ 30 لاکھ پلاسٹک کی گیندیں کیلیفورنیا میں 75 ایکڑوسیع رقبے پرپھیلے پانی کے ذخائر میں شامل کی گئی ہیں، پلاسٹک کی یہ سیاہ گیندیں پانی کو گرد، بارش، کیمیکل، جنگلی حیات سے بچانے کے ساتھ ساتھ سورج کی شعاعوں کوروکیں گی اوراسے بخارات بننے سے بچائیں گی اوریوں سالانہ 30 کروڑگیلن پانی کی بچت کی جاسکے گی۔

ماہرین کے مطابق گیندیں ایک جگہ جمع ہوکر رکاوٹ بنیں گی اور جنگلی پرندوں اور دیگر آلودگیوں سے پانی کو محفوظ رکھیں گی۔ شہر کے میئر نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے سے پانی کے معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔