واد? ت?ر? م?? فضائ? بمبار? 9 د?شت گرد ?لا?

181

خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ کےمختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 9دہشت گردہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل  وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں9 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
فوری طور پر مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ مرنے والوں کا تعلق کس شدت پسند گروپ سے تھا۔