فوجی عدالتوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور اور صفورہ چوک سانحے میں ملوث 7 بڑے دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور اور صفورہ چوک سانحے میں ملوث سات بڑے دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں 6 دہشتگرد پشاور سانحے اور 1 صفورا سانحہ میں ملوث ہے جبکہ ایک دہشتگرد کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے کو اپیل کا حق حاصل ہو گا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں حضرت علی، مجیب الرحمان، سبیل، مولوی عبدالسلام، تاج محمد، عتیق الرحمان اور مجرم فرحان شامل ہیں ۔ مجرم فرحان جیش محمد کا اہم کمانڈر ہے ۔ فرحان صفورہ چورنگی سانحے میں ملوث تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دہشتگرد کفایت اللہ عرف قاری کیف کو فوجی عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔