رئیل اسٹیٹ ایکسپو شارجہ کے لئے تعاون کریں گے‘ اکرم خان درانی

263
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی ،عدنان اقبال، حنیف گوہر اور رئیس خان کا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رئیل اسٹیٹ اینڈ انویسمنٹ ایکسپو شارجہ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ ہاؤسنگ اسکیموں کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ متوسط طبقے کے لیے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے ایکسپو سینٹر کراچی میں اڈزیلا اور وجود کے چیف ایگزیکٹو عدنا ن اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حنیف گوہر اور رئیس خان بھی موجود تھے۔ اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ اینڈ انویسمنٹ ایکسپو شارجہ سرمایہ کاری کی ترقی و ترویج کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔ جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ عدنان اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اینڈ انویسمنٹ ایکسپو شارجہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد پلیٹ فارم ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے رئیل اسٹیٹ کے اہم سرمایہ کار شر کت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پراپرٹی پراجیکٹس سرمایہ کاروں کی کشش کا باعث بنیں گے۔ عدنان اقبال نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔