سرگودھا‘پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا 

426
سرگودھا: حادثے کا شکار ہونے والے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کا ملبہ۔ چھوٹی تصویر میں زخمی پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاجارہا ہے

اسلام آباد (اے پی پی)پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 7پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، یہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اس میں ایک پائلٹ کی موجودگی کا بتایا گیا جو حادثے میں محفوظ رہا، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔