آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش کا آغاز 22اگست کو ٹور میچ سے کریگی 

259
ڈھاکا: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ دورہ بنگلادیش کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں 

ڈھاکا(جسارت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں جیت کا عزم لیے بنگلا دیش پہنچ گئی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کینگروز 22 اگست کو2 روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل 2015کے آخر میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث کینگروز نے دورے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت آسٹریلوی ٹیم ایک روز آرام کے بعد پریکٹس کا آغاز کرے گی، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم 22 اگست کو 2 روزہ ٹور میچ کھیلے گی،



آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 27 سے 31اگست تک شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، میرپورمیں کھیلے گی ۔ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 ستمبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا