سول اسپتال کو ڈاکٹررتھ فاؤکے نام سے منسوب کرنے کااعلان

327
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آنجہانی ڈاکٹررتھ فاؤ کا آخری دیدار کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے شب و روز محنت کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کراچی کے سول اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں۔