ایجبسٹن ٹیسٹ‘ انگلینڈ نے اننگز اور 209رنز سے فتح حاصل کرلی

385
ایجبسٹن: اسٹورٹ براڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز آخری وکٹ لینے کے بعد پرجوش نظرآرہے ہیں 

ایجبسٹن (جسارت نیوز) انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو بآسانی اننگز اور 209 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک ہی دن میں ویسٹ انڈیز کے 19 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ایلسٹر کک کو 243 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 514 رنز کے جواب میں اپنی پہلی نامکمل اننگز 44 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 168 پر ڈھیر ہوگئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔



جرمائن بلیکووڈ 79 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جیمز اینڈرسن نے 3 جبکہ اسٹورٹ براڈ اور رولانڈ جونز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں بھی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 137 پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ کریگ براتھویٹ 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ا سٹورٹ براڈ نے 3 جبکہ جیمز اینڈرسن، معین علی اور رولانڈ جونز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایلسٹر کک کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔