بندگان خدا کی خدمت بڑی عبادت ہے ،برجیس احمد

327
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد ضلع بن قاسم کے ضلعی و زونل ذمے داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں،سیکرٹری کراچی عبدالوہاب و دیگر ذمے داران بھی موجود ہیں

کراچی۔ ہماری تمام جدوجہد کا محور ومرکز اللہ کی رضا ہونا چاہیے۔ بندگان خدا کی خدمت بڑی عبادت ہے۔ چرم قربانی میں اضافے کے لیے اہداف پر کام کیا جائے۔ الخدمت نے بین الاقوامی سطح پر خود کو منوایا ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد نے جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے ذمے داران اور امرائے زونز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب، ڈپٹی سیکرٹری عبد الواحد شیخ، امیر ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان، سیکرٹری مرزا فرحان بیگ ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔



برجیس احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور ہمارا ہر عمل ہماری ہر مہم رضائے الٰہی کے مقصد کے لیے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظم ضلع اور نظم زون عید الاضحی کے تینوں ایام میں بہترین منصوبہ بندی کرے اور گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کیا جائے۔