یو بی ایل اور آئی بی ایم کا ڈیجیٹل ڈیزائن لیب کے لانچ پر اشتراک

329
یو بی ایل کی صدر اور سی ای او ، سیما کامل اور آئی بی ایم پاکستان و افغانستان کے کنٹری جنرل منیجر، غضنفر علی دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ہمراہ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شریک ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی بی ایم نے اعلان کیا ہے کہ یو نائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کے لیے آئی بی ایم کو منتخب کیا ہے جس کا آغاز پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ، ڈیجیٹل ڈیزائن لیب کے کراچی میں قیام سے ہوا، تاکہ صارفین کو روز مرہ زندگیوں میں ڈیجیٹل بینکنگ کے ایک نئے رجحان سے روشناس کرایا جائے۔ یہ لیب یو بی ایل کے بین الشعبہ جاتی ٹیموں کے ساتھ ساتھ اس کے نیٹ ورک بشمول start-ups, fintechs, ecosystem partners اور اکیڈ میا کو ڈیجیٹل کسٹمر ہونے کا ایک نیا رجحان فراہم کرے گی۔یو بی ایل پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے جس کی پاکستان میں 1375 سے زائداور عالمی طور پر دنیا بھر میں 19 شاخیں ہیں۔ یو بی ایل کا آئی بی ایم سے شراکت کا فیصلہ پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے پس منظر سمیت صارفین کو اپنی موجودہ صلاحیتوں کو ڈیجیٹل صلاحیتوں میں تبدیل کرنے کے ایک نئے ڈیجیٹل رجحان سے روشناس کرانے کے لیے ہے ۔مذکورہ لیب سے یو بی ایل کو اپنی پیشکشوں ،مصنوعات، خدمات اور کارکردگی کو ڈیجیٹل بنانے میں تیزی اور مہارت حاصل ہوگی۔ یہ لیب یو بی ایل کی ٹیم کو کسٹمر سینٹرک ڈیزائن کے ڈیجیٹل سلوشن سے لیس کرے گی۔ اس لیب میں یو بی ایل کے ڈیزائن اور ڈیجیٹل کے ماہرین کام کریں گے۔



علاوہ ازیں، یہاں آئی بی ایم iX کی ایک ٹیم بھی ہوگی جو کہ عالمی بزنس کی ڈیزائن پارٹنر ہے اور دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ایجنسیوں میں سے ایک ہے، یو بی ایل کے ساتھ مل کر وہ اس کے صارفین کو اپنے جدید ڈیجیٹل رجحانات سے روشناس کرائے گی۔ اس موقع پر یو بی ایل کی صدر اور سی ای او ، سیما کامل نے کہا :’’یو بی ایل پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک بننے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے، اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل اور موبائل ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے اپنے صارفین کے تجربے کوبڑھا رہا ہے۔ہم اپنے اس عزم پر کاربند ہیں کہ اپنے ہر عمل میں صارفین کو ہر ممکن طریقے سے مرکزی حیثیت دیں گے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ آئی بی ایم ڈیزائن کی سوچ ذاتی نوعیت کے تجربات کی تخلیق میں مدد کرنے کا درست طریقہ ہے۔‘‘کراچی میں واقع ڈیجیٹل ڈیزائن لیب آئی بی ایم ڈیزائن تھنکنگ فریم ورک کی بنیاد پر ہے۔



آئی بی ایم کا نقطۂ نظر تخلیقی کاروباری حل لاگو کرکے اس رفتار اور پیمانے کا حصول ہے جس کی جدید کاروباری اداروں کو ضرورت ہوتی ہے، یہ اپنی جدت طرازیوں میں اپنے کسٹمرز کے صارفین کو بھی مرکزی حیثیت دیتا ہے جس سے مسائل کو حل کرنے میں معاونت ہوتی ہے۔ آئی بی ایم کے پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر، غضنفر علی نے کہا :’’ آج کے صارفین زیادہ ذاتی اور خود سے کیے جانے والے تجربوں کی توقع رکھتے ہیں، لہٰذا کسٹمر سینٹرک انٹر ایکشن اور ڈیجیٹل سلوشنز کاروباری اداروں کی کامیابی بن چکے ہیں، مذکورہ لیبارٹری کے ذریعے یو بی ایل کی ٹیم کو اپنے صارفین کے ایک مخصوص رجحان کے لیے ڈیزائن کے درست طریقوں اور مہارت سے لیس کیا جائے گا۔‘‘