نیب تحقیقات خلاف ضابطہ ہے‘ پیش نہیں ہوں گا‘ نواز شریف کا تحریری جواب

168

لاہور(صباح نیوز)سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف نے نیب میں پیشی سے پھر انکار کرتے ہوئے تحریری جواب بھجوادیا۔ایڈووکیٹ امجد پرویز کے ذریعے جمع کرائے گئے2صفحات پر مشتمل جواب میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کررہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے ‘بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا‘ تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوں گا۔ نوازشریف نے کہا کہ نیب ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کا اختیار صرف چیئرمین نیب کے پاس ہے اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی تحقیقات نہیں دھوکا ہے، اسی بنا پر نظرثانی اپیل عدالت عظمیٰ میں دائر کی، اس مرحلے پرنیب ٹیم کے سامنے پیش ہونا بامقصد نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں شریف خاندان کے دیگر افراد اور اسحاق ڈار بھی نیب میں پیش نہ ہوئے ۔