معاشی ترقی سے پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے ، ایس ایم منیر

205
عامرشمسی کی جانب منعقدکی گئی تقریب کے موقع پر ایس ایم منیر،پیٹرک براون،اقراء خالد اوردیگرگروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے سابق صدراور یونائیٹڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ معاشی ترقی کی راہ ہموارکرتے ہوئے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنایاجاسکتاہے ، دنیا بھر میں پاکستان اپنے قدرتی ذخائر ،محل وقوع اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہترین ملک ہے لہٰذا بیرونی سرمایہ کار پاکستان کے مختلف شعبوں خاص طور پر گیس اینڈپاور،ٹیکسٹائل،لیدر، کیمیکل،ماربل اور حلال فوڈزانڈسٹری میں بھرپورسرمایہ کاری کرسکتے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ شب یونیورسل پرومشن کے صدر عامر شمسی کی جانب سے پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی



اس موقع پر لیڈر آف دی اپوزیشن پارٹی پیٹرک براون( Patrick Brown ) ، سینٹرسلمیٰ عطااللہ جان،ایم پی اقراء خالد،ایم پی سلمیٰ زاہد،فلیٹو کے صدر شاکر رحمت اللہ،پرویزاحمد اورعامر شمسی نے بھی خطاب کیا جبکہ نامور پاکستانی گلوکار جواداحمد اور دیگر نے پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کی جانب سے اگست 2017ء کو منعقد کی جانے والی چوتھی کینیڈا پاکستان ایکسپو منسوخ کردی گئی ہے۔ جس کی بڑی وجہ پاکستانی حقیقی بزنس مینوں کو ویزے بغیر کسی وجہ کے مسترد کردینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت اور اعلی سطح پرپاکستانی حقیقی بزنس مین جن کے پاس یورپ،امریکا اور برطانیہ کے ملٹی پل ویزے موجود تھے اس کے باوجود ان کو چوتھی کینیڈا پاکستان ایکسپو میں شرکت کے لیے ویزے فراہم نہ کرنا قابل تشویش عمل ہے ۔



انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین تجارتی لین دین بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ دوطرفہ تجارتی وفود اورنمائشوں کا انعقاد کیا جائے جس کے لیے کینیڈا کو پاکستانی تاجروصنعتکاروں کے لیے ویزے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کرداراداکرنا پڑے گا ۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پیٹرک براون نے کہاکہ کینیڈا اورپاکستان کو انرجی،فرٹیلائزر،ایجوکیشن اورایگری کلچر سیکٹر پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی جس کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین تجارتی لین دین کے حجم کو دوارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا گزشتہ سال کامیاب دورہ کرچکا ہوں، پاکستان ایک بہترین ملک ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں کے ثقافتی کلچر سے بہت متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے بارے میں یہ سنا کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا لہذا میں دومرتبہ لاہور دیکھ چکا ہے ۔



انہوں نے کہا کہ تقریبا ساڑھے تین لاکھ سے زائد پاکستانی کینیڈا کے صوبے اونٹوریو میں رہائش پذیر ہیں اور پاکستانیوں کی جانب سے کینیڈاکے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر تقریب کے میزبان یونیورسل پروموشن کے صدر عامر شمسی نے پاکستان کے 70 سالہ تقریبات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا کے 150سالہ جشن اور پاکستان کے 70 سالہ تقریبات جولائی 2017ء سے جاری ہیں جس میں پاکستانی اور کینیڈین عوام ،تاجروں کی جانب سے بھرپورشرکت کی جاتی ہے ۔