سری لنکا 800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی چوتھی ٹیم بن گئی

162
پالے کیلیے: بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سری لنکن بلے باز چمارا شاٹ کھیلتے ہوئے 

Parvez-Qaiserسید پرویز قیصر
سری لنکا 800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ۔ بھارت کے خلاف پالے کیلے میں کھیلا گیا 5 ایک روزہ بین الاقوامی کی سریز کا دوسرا میچ اسکا 800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔
سری لنکا جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 جون 1975کو پہلے عالمی کپ میں اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا، 800 میچ کھیلنے میں42سال اور 78 دن کا وقت لیا۔ اس نے اپنے گھر پر247 میچ کھیلے ہیں جبکہ سری لنکا سے باہر553 میچوں میں حصہ لیا۔
800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بھارت تھی جس نے آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں26 فروری 2012 کو اپنا800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس میں اسے 87 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ 2 مرتبہ عالمی کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم نے ابھی تک جو919 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں467 میں اسے کامیابی ملی ہے،405 میں شکست ہوئی 7 میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ 40 میچ نامکمل رہے ۔



آسڑیلیا 800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی وسری ٹیم تھی ۔5مرتبہ عالمی کپ جیتنے والی آسڑیلیا نے اپنا 800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ پاکستان کے خلاف ابو ظبی میں31 اگست2012 کو کھیلا تھا جس میں اسے 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ابھی تک موجودہ عالمی چمپےئن نے جو901 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں554 میں اسے کامیابی ملی ہے،304 میں شکست ہوئی 9 میچ ٹائی رہے جبکہ 34 میچ نامکمل رہے ۔
پاکستان نے اپنا800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ جنوبی افریقا کے خلاف شارجہ میں30 اکتوبر2013 کو کھیلا تھا جس میں اسے ایک رن سے ہار ملی تھی۔ابھی تک 1992کی عالمی چمپےئن نے جو879 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں464 میں اسے کامیابی ملی ہے،389میں شکست ہوئی ہے 8 میچ ٹائی رہے جبکہ 18 میچ نامکمل رہے۔



سری لنکانے جو800 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے اس میں سے 372 میں اسے کامیابی ملی،387میں شکست ہوئی ، 5میچ ٹائی رہے جبکہ 36 میچ نامکمل رہے ۔
سری لنکا نے سب سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھارت کے خلاف کھیلے ہیں جبکہ سب سے زیادہ پاکستان کے خلاف حاصل کی ہیں۔ بھارت کے خلاف اس نے 152ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جبکہ پاکستان کے خلاف 148 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سے58 جیتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے خلاف سری لنکا نے 85ا۔85 میچ ہارے ہیں۔