سانگھڑ (نمائندہ جسارت) سانگھڑ جھول اسکول کی چھت گرنے سے بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ واقعہ کے عین وقت پر بچے اسمبلی میں مصروف تھے، انتظامیہ کو کئی بار بلڈنگ کی خستہ حالی سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ہیڈ ماسٹر امام بخش بلوچ ۔ سانگھڑ کے نواحی قصبے جھول میں گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول کی پانچویں کلاس کی چھت کا پلستر اچانک گر پڑا جس سے بچے معجزانہ طور بال بال بچ گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول کے ساڑھے سات سو بچے اسمبلی میں مصروف تھے کہ چھت کا پلستر گرنے سے فرنیچر کو نقصان پہنچا۔ اسکول ہیڈ ماسٹر امام بخش بلوچ نے کہا ہے کہ اسکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے چھتوں کے علاوہ دیواروں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔
بلڈنگ کی خطرناک صورت حال سے بارہا انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکول کی عمارت کی تعمیر نہ کی گئی تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔