بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

188
ڈھاکا: بنگلادیشی قائد مشفق رحیم اور انگلش کپتان اسٹیون اسمتھ کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

میرپور (جسارت نیوز) بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے میرپور میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 11 سال بعد5 روزہ کرکٹ میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں، اس سے قبل آخری مرتبہ 2006ء میں دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچوں میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے اور اس نے تمام چاروں میچز جیت رکھے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 ستمبر تک کھیلا جائے گا