این اے 19: 30پولنگ اسٹیشنزپربائیومیٹرک مشین کا استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن

198

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے این اے 19 میں 30 اسٹیشنز کے کے 60 پولنگ بوتھ پر پہلی مرتبہ بائیومیٹرک مشین کا استعمال کیا جائے گا ۔ کمیشن کا کہنا ہے بائیومیٹرک کے لئے الیکشن عملے کی خصوصی تربیت کی گئی ہے۔

اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن نے این اے 19 میں بائیومیٹرک مشین کے استعمال کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بائیومیٹرک مشین کے کامیاب استعمال کے بعد آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات اور پھر عام انتخابات میں بائیومیٹرک مشین کا استعمال کیا جائے گا ۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پہلی بار 60 پولنگ بوتھ پر بائیومیٹرک مشین کا تجربہ کر رہے ہیں، بائیومیٹرک مشین کے استعمال کیلئے پولنگ اسٹاف کی تربیت کی گئی ہے، ایڈیشنل سیکریٹری کے مطابق بائیومیٹرک مشین کا تجربہ شہری، دیہی علاقوں میں کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق پر پوری طرح نظر ہے، حلقے کا کون سی شخصیات دورہ کر رہی ہیں، سب مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ سیکورٹی کے حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹریکا کہنا تھا این اے 19 میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی آج شام تک مکمل ہو جائیگی، تاہم ہری پور میں ضمنی انتخابات میں امن وامان کا کوئی خطرہ نہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا بائیو میٹرک مشین کا بار بار تجربہ کریں گے، اس کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہتری لانا ہے، بائیومیٹرک مشین پر 10 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں ایک ووٹرکی تصدیق ہو گی۔