ہوانا:جان کیری کا دورہ کیوبا،54سال بعدامریکی سفارتخانہ کھل گیا

233

امریکی وزیرخارجہ جان کیری سرکاری دورے پر کیوبا پہنچ گئے ۔ کسی بھی امریکی وزیرخارجہ کا گذشتہ 70 سالوں میں کیوبا کا پہلا دورہ ہے ۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری ان دنوں کیوبا کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ امریکی وزیرخارجہ نے دورے کے دوران ہوانا میں پچھلے 54 سے بند امریکی سفارت خانے کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا امریکہ اور کیوبا کو چاہیے کہ تلخیوں کو پس پشت ڈال کر نئے اور بہتر تعلقات قائم کریں۔ واضح رہے کہ جن تین میرینز اہلکاروں نے 4 جنوری 1961ء کو امریکی پرچم اتارا تھا آج انہی اہلکاروں نے دوبارہ اپنے ہاتھوں سے پرچم لہرایا۔