امریکی باکسر مے ویدر نے تاریخ کا مہنگاترین مقابلہ جیت لیا

235

لاس ویگاس(جسارت نیوز)باکسنگ کی دنیا کا سب سے مہنگے ترین مقابلہ جو کہ آئرش باکسر کونر میگری اور امریکی باکسرے مے ویدر کے مابین ہوا میں امریکی باکسر مے ویدر نے کونر میگری کو شکست دے کر نہ صرف اپنے کیرئیر کی 50ویں فائٹ میں کامیابی حاصل کی بلکہ تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔لاس ویگاس کے ٹی موبائل ارینا میں ہونے والی فائٹ کے ابتدائی 3 راؤنڈز میں آئرش باکسر کونر میگری کا پلڑا بھاری رہا لیکن دسویں راؤنڈ میں مے ویدر نے تکنیکی بنیادوں پر میگری کو شکست دے دی۔دسویں راؤنڈ میں آئرش باکسر میگری سنبھل نہ سکے جس کے بعد امپائرز نے انہیں مزید کھیلنے کے لئے ان فٹ قرار دیتے ہوئے مے ویدے کی فتح کا اعلان کیا۔



مے ویدر اس سے قبل 2011 ء میں وکٹر اورٹز کو بھی ناک آؤٹ کرچکے ہیں جبکہ مے ویدر نے اپنی 50ویں فائٹ جیتتے ہوئے روکی مارکیانو کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 1956 ء میں ناقابل شکست 49مقابلے اپنے نام کیے تھے۔مے ویدر کے مقابلے میں کئی نامور باکسر سامنے آئے لیکن انہیں شکست دینے میں ناکام رہے، ایسے باکسروں کی فہرست میں مینی پیکا، کینلو ایلواریز، میگوئل کوٹو اور آسکر دی لا ہوا نمایاں ہیں۔ فائٹ جیتنے کے بعد ہی مے ویدر نے کھیل سے ہمیشہ کے لیے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔