پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے‘ گریم اسمتھ

204

کیپ ٹاؤن (جسارت نیوز)جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ نازاوپنر بلے باز گریم ا سمتھ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے و رلڈالیون میں شامل ہونیکااچھافیصلہ کیا،پاکستانی شائقین اپنے ہیروزکوہوم گراؤنڈپرکھیلتے دیکھناچاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم کو دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے و رلڈالیون میں شامل ہونیکااچھافیصلہ کیا۔ پاکستانی شائقین اپنے ہیروزکوہوم گراؤنڈپرکھیلتے دیکھناچاہتے ہیں۔دوسری جانب ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کا انتظار ہے۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار اداکرنا اعزاز کی بات ہے۔



جنوبی افریقا کی انڈر 19ٹیم کیساتھ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں۔ امیدہے شائقین بڑی تعدادمیں میچزدیکھیں گے۔ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان یہ کوئی عام کرکٹ سیریز نہیں ہے۔واضح رہے ورلڈ الیون کی ٹیم میں سب سے زیادہ 5کھلاڑی جنو بی افریقا کی ٹیم سے ہیں جبکہ ورلڈ الیو ن کی کپتانی بھی جنوبی افریقی کپتان کر رہے ہیں۔