راجرفیڈررامریکی اوپن جیت کر پھرسے عالمی نمبر ون بن سکتے ہیں

250

Parvez-Qaiserسید پرویز قیصر
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام کی شروعات نیویارک کے نیشنل ٹینس سنٹر، فلاشنگ منڈیو میں آج سے شروع ہورہا ہے ۔یہ ٹینس ٹورنامنٹ 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔امریکی اوپن ٹینس کی شروعات1881 میں ہوئی تھی اور تب سے یہ بغیر کسی روکاوٹ سے جاری ہے۔ یہ لگاتار137 واں امریکی اوپن ہے۔ 1968 میں پیشہ ورانہ ٹینس کی شروعات کے بعد یہ پچاسواں امریکی اوپن اور کل ملاکر 199 واں گرینڈ سلم ہے۔
راجر فیڈرر جن کوسب سے زیادہ گرینڈسلام خطاب جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اگر وہ اس مرتبہ امریکی اوپن خطاب جیتے ہیں تو وہ نا صرف اوپن ایرا میں 6 مرتبہ یہ خطاب جیتنے والے پہلے کھلاڑی بنے گے بلکہ وہ عالمی نمبر ایک بھی بن جائیں گے۔اس وقت وہ اسپین کے رافیل ندال اوربرطانیہ کے اینڈی مرے کے بعد دنیا کے تیسرے نمبرکے کھلاڑی ہیں۔ رافیل ندال کو عالمی نمبر ایک بنے رہنے کیلئے یہ ٹورنامنٹ جیتنا ضروری ہے۔ اگروہ خطاب نہیں جیتے اور ابتدائی راؤنڈ میں ہار جاتے ہیں تو سوئٹزرلینڈکے راجرفیڈرر کو عالمی نمبر ایک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا مگر انہیں رافیل ندال سے زیادہ اچھی کارکردگی دیکھانی ہوگی۔اینڈی مرے جو اس وقت عالمی نمبر 2 ہیں وہ بھی چوٹی کے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔



اس امریکی اوپن میں رافیل ندال کو نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ا ینڈی مرے دوسرے نمبر کے کھلاڑی ہیں۔ راجرفیڈرر تیسرے نمبر کے کھلاڑی ہیں۔ جرمنی کے الگزینڈرزویوروچوتھے اورکروشیا کے مارین سلک پانچویں نمبر کے کھلاڑی ہیں۔چیک ری پبلک کی کارولیناپلسکوا کو خواتین کی نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ رومانیا کی سیموناہالپ دوسرے اوراسپین کی گربین موگوروزا تیسرے نمبر کی کھلاڑی ہیں۔یوکرائن کی الیناسیویتولینا کو چوتھے نمبر کی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ڈنمارک کی کارولین وزنیاسکی پانچویں نمبر کی کھلاڑی ہیں۔ خواتیں کا خطاب کیلئے کوئی فیوریٹ نہیں ہے ۔ٹاپ کے کھلاڑیوں میں گرینڈ سلم کا کوئی خاس تجربہ نہیں ہے۔امریکی اوپن میں سب سے زیادہ خطاب جیتنے کا اعزازامریکا کی ما رگریٹ ڈوپونٹ کو حاصل ہے۔ انہوں نے1941 اور 1960 کے درمیان کل25 خطاب جیتے تھے جس میں 3 خواتین کے سنگلز،13 ڈبلز اور نو مکسڈ ڈبل خطاب شامل تھے۔ جس مرد کھلاڑی نے سب سے زیادہ خطاب جیتے ہیں وہ امریکا کے بل ٹلڈن ہیں۔



انہوں نے 1913 اور1929 کے درمیان 16 خطاب جیتے تھے جس میں 7مردوں کے سنگلز خطابوں کے علاوہ5 مردوں کے ڈبلز اور4 مکسڈ ڈبلز خطاب شامل تھے۔اس مرتبہ سنگلزفاتح کھلاڑی کو3,700,000 امریکی ڈالرز کا چیک ملے گا جبکہ ڈبلز میں فاتح جوڑی675,000کو امریکی ڈالرز ملیں گے۔