نیپال اور بھارت کے ساتھ ساتھ بنگلادیش میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔شکستوں سے پریشان پاکستانی کھلاڑیوں کو اب زلزلے کے جھٹکوں نےبھی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش پر موجود پاکستانی کھلاڑی ہوٹل میں قیام پذیر تھے کہ اس دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر کھلاڑی خوف اور افراتفری کے عالم میں کمروں سے باہر کھلے میدان میں آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لمحوں بعد جب زلزلے کے جٹھکے ختم ہوئے اور صورتحال معمول پر آئی
تو قومی ٹیم کے کھلاڑی واپس اپنے کمروں میں چلے گئے۔
واضح رہے اب سے کچھ دیر قبل پاکستان ،بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو متاثر ہوا ہے جہاں کئی عمارتیں منہمد اور4افراد ہلاک ہوئے ہیں۔