کے سی سی اے امپائرنگ کمیٹی میں تبدیلی، نیو کے سی سی اے امپائرنگ کمیٹی کا قیام

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عارضی کمیٹی کے سی سی اے/کے آر سی اے کے چیئرمین آصف علی خان کی سر براہی میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے سی سی اے امپائرنگ کمیٹی میں فوری طور پرتبدیلی لائی جائے اور نئی کے سی سی اے امپائرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس کمیٹی میں محمد اسلام خان سابق انٹرنیشنل امپائر کو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ امپائر جنید غفور کو کمیٹی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا اس کے علاوہ فرسٹ کلاس امپائر راشد علی خان کو اور گریڈ 2 امپائر نذیر بٹ کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔



اجلاس میں عارضی کمیٹی کے ممبران محمد سمیع خان اور سید تنویر اشرف نے شرکت کی۔ کمیٹی جلد ہی امپائرز ریفریشر کورس کا اہتمام کرنے جارہی ہے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا جس میں کراچی کے تمام امپائرز کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔