لندن: سینیئرصوبائی ثناءاللہ زہری کی خان آف قلات سلمان داؤد سے ملاقات

250

نواب ثناءاللہ زہری نے لندن میں خان آف قلات میر سلمان داؤد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے سینیئر صوبائی وزیر بلوچستان ثناءاللہ زہری نے لندن میں خان آف قلات میر سلمان داؤد سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ ملاقات میں صوبائی کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ثناءاللہ زہری نے خان آف قلات سے ملک میں واپسی کی درخواست کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان دوبارہ ملاقات آیندہ 2 روز میں متوقع ہے ۔