سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل(ر) حمید گل شدید علیل ہو گئے ۔ مری کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل شدید علیل ہو گئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لوبلڈ پریشر کی وجہ سے جنرل(ر) حمید گل کو برین ہیمرج کا اٹیک آیا ہے ۔ حمید گل اپنی فیملی کے ساتھ مری کے دورے پر تھے ۔
جنرل(ر)حمیدگل کی بیٹی عظمیٰ گل کا کہنا ہے کہ اس وقت کے والد مری ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ ان کا کہنا ہے ڈاکٹر کے مطابق جنرل(ر)حمیدگل کا بلڈپریشرانتہائی لو ہے جس کی وجہ سے ان کو راولپنڈی شفٹ نہیں کیا جا سکتا ۔