معروف تاجر فیض اللہ خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ

367
اسلام آباد: معروف تاجر فیض اللہ خان کے صاحبزادے شائز اللہ کی شادی میں سماجی اورسیاسی شخصیات شریک ہیں

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تخت نصرتی کے معروف بزنس مین فیض اللہ خان کے صاحبزادے شائز اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ان کی دعوت ولیمہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں، کرک کی سیاسی قیادت کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ ، مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں ، اعلیٰ سول و سرکاری حکام اور سینئر صحافیوں، فوجی افسران اور تخت نصرتی کے معززین کی بڑی تعدا دنے شرکت کی جن میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل،ایم این اے ملک ابرار، چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال، ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر اشعر عالمگیرین، آئی ایس پی آر کے کرنل (ر) اشتیاق احمد، کرنل ظفر اقبال،سابق ایم این اے شاہ عبدالعزیز ، سابق وزیر قانون ملک ظفر اعظم ، سمیت دیگر اعلیٰ و سرکاری و سول حکام اور ممتاز شخصیات شامل ہیں۔