الخدمت کے تحت عیدالاضحی پر بڑے پیمانے پر قربانی کی جا ئے گی

255

کراچی(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت عید الا ضحی پر بڑے پیمانے پر قربا نی کی جائے گی۔ گوشت سندھ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مستحقین و ضرورت مندوں میں تقسیم کر نے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں2016 ء میں عید الاضحی پرکی گئی قربانی کے ذریعے6 لاکھ مستحقین اور ضرورت مندوں تک گوشت پہنچایا، عید الا ضحی پر قربانی پروجیکٹ پر کروڑوں کے اخراجات آئے، الخدمت فاؤنڈیشن نے2016 ء میں عید الا ضحی پر کی گئی قربانی اور قربانی پروجیکٹ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطا بق الخد مت فاؤنڈیشن کے تحت ہزاروں جانور قربان کیے گئے جبکہ ملک بھر میں فی سبیل اللہ قربا نیاں بھی کی گئیں۔



الخدمت فاؤنڈیشن نے قربانی کا گوشت زلزلہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور فاٹا کے بے گھر خاندانوں تک پہنچایا۔ رپورٹ کے مطا بق عید الاضحی پر الخدمت کے سیکڑوں رضا کاروں نے قربانی پروجیکٹ میں حصہ لیا اور مستحقین تک گوشت پہنچایا۔ الخدمت کے تحت قربانی کا بہترین نظام قائم ہے، گزشتہ کئی برسوں سے قربانی جدید سلا ٹر ہاؤسز میں کی جارہی ہے، گوشت کی کٹائی اور پیکنگ ہائی جینک ماحول میں میں تجربہ کار عملے کی زیر نگرانی جد ید مشینوں پرکی جا تی ہے۔