دوشنبے (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، افغان امن عمل اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) میں پاکستان کی رکنیت میں تعاون پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔