جنرل ریٹائرڈ حمید گل برین ہیمرج کی وجہ سے مری میں انتقال کر گئے ۔ جنرل(ر) حمیدگل آئی ایس آئی کے سابق سربراہ تھے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل انتقال کر گئے ۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کا انتقال برین ہیمرج کی وجہ سے ہوا ۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل اپنی فیملی کے ساتھ مری کے دورے پر تھے کہ ان کو لوبلڈپریشر کی وجہ سے انتہائی تشویشناک حالت میں مری کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ جنرل(ر)حمیدگل کی عمر 79 برس تھی ۔
جنرل(ر)حمیدگل نے 1956 میں پاک فوج کو جوائن کیا ۔ جنرل(ر)حمیدگل 1987 سے 1989 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ۔ جنرل(ر)حمیدگل 1992 میں فوج سے ریٹائرڈ ہوئے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ حمیدگل کے جسد خاکی کو آج رات راولپنڈی منتقل کر دیا جائے گا ۔ حمیدگل 20 نومبر 1936 میں سرگودھا میں پیدا ہوئے ۔