پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرامن ہے‘ احسن اقبال

361
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سی پیک کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرامن ہے‘ غربت کے خاتمے کے لیے چین کے ماڈل کو اپنانا ہو گا‘ سی پیک کے تحت گوادر مستقبل کا تجارتی روٹ ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20کروڑ سے زائد آبادی کے ملک کے لیے خوراک کے وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جن پر ہمیں کام کرنا ہو گا‘ن لیگ نے پاکستان کو ترقی کی نئی منزل کی جانب گامزن کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرامن ہے وژن 2025ء کے تحت چین کے تعاون سے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا سکتے ہیں ‘مجھے امید ہے کہ ہم مستقبل میں وسطی ایشیا میں مزید کاروباری مراکز قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔