حق و باطل کا معرکہ؟

359

Edarti LOHاین اے 120 کے ضمنی انتخاب کو قومی انتخاب بنادیا گیا ہے جیسے اس کا نتیجہ قوم کی منزل کا تعین کرے گا۔ دونوں طرف سے اسے حق و باطل کا معرکہ قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس حلقے کے اہم کھلاڑی عمران خان کہتے ہیں کہ انتخابی نتیجہ فیصلہ کرے گا کہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے یا ڈاکو کے۔ اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلانے والی مریم صفدر نے بھی گزشتہ منگل کو اس حلقے میں خطاب کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے لگوائے اور مجمع سے کہلوایا کہ نواز شریف معصوم عن الخطا اور صادق و امین ہیں۔ یعنی عدالت کے معزز ججوں کا فیصلہ غلط ہے۔ باپ کے لیے بیٹی کے جذبات ایسے ہی ہونے چاہییں۔ بیگم کلثوم نواز تو اپنے علاج کے لیے بیرون ملک چلی گئیں لیکن کینسر کا مرض ایسا نہیں جو اچانک ہوجائے۔



ان کو امیدوار نامزد کرنے والوں کو ضرور اس کا علم ہوگا کہ وہ خطرناک مرض میں مبتلا ہیں۔ لیکن اس نشست کو شریف خاندان بلکہ نواز شریف کے گھر تک رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان اس پر ضرور غور فرمائیں کہ نتیجہ ان کے خلاف آیا تو کیا وہ عوام کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔