راحت عل? بنگلاد?ش ?? خلاف ??س? س?ر?ز س? با?ر

209

فٹنس مسائل سے دوچار پاکستان ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔فاسٹ بالر راحت علی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار فاسٹ بالر کی رپورٹ حوصلہ افزانہیں آئی جس کے باعث راحت علی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ راحت علی کو فوری طور پر وطن واپس بلالیا گیا ہے اور ان کی جگہ متبادل پلیئرکو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گاتاہم اب تک متبادل کھلاڑی کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔