امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں، دفاع پاکستان کونسل

314
لاہور: امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کیخلاف قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا جا رہا ہے

لاہور (آن لائن) دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہا ہے کہ غیور پاکستانی قوم امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں‘ پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔بھارت، امریکا اور ان کے اتحادی افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں،نہتے افغانوں کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہو کر پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،پاکستانی قوم متحد و بیدار اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کٹ مرنے کے لیے تیار ہے،امریکا دھمکیوں پر معذرت نہیں کرتا تو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔



دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، لیاقت بلوچ، سردار عتیق احمد خاں، اعجاز الحق، اجمل خاں وزیر،پیر سید ہارون علی گیلانی، مولانا فضل الرحمن خلیل، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، عبداللہ گل ،حافظ عبدالغفارروپڑی اورسید ضیا اللہ شاہ بخاری کاکہنا ہے کہ نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود پاکستان کیخلاف الزامات حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔ وزارت خارجہ کے ڈیسک اورسفارتی محاذ کو مضبوط بنایا جائے۔