حیدرآباد ،دوسرے روزبھی ہلکی بارش،نشیبی علاقوں میں بدستور پانی جمع

465
حیدرآباد،ریلوے کالونی میں جمع بارش کے پانی میں بچے کھیل رہے ہیں 

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میں دوسرے روز بھی ہلکی بارش، نشیبی علاقوں میں بدستور پانی جمع،بازاروں، منڈی اور مارکیٹوں میں پانی وکیچڑ ،عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بدھ کے روز ہونے والی تیز بارش کے بعد جمعرات کے روز ہلکی بارش ہوئی تاہم بدھ کے روز ہونے والی بارش کا پانی شہر کے مختلف بازاروں، گلی محلوں اور جانوروں کی منڈی میں جمع ہونے کے باعث عید کی تیاریاں اور خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں جبکہ موسمی حالات کے پیش نظر قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی کم ہوگئی ہے جبکہ عید میں ایک روز رہ گیا ہے لیکن عید کی گہماگہمی نظرنہیں آرہی لوگ بارش اور سیوریج کے پانی وکیچڑ سے پریشان ہیں ۔



شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ کئی روز سے شہر کی گلی محلوں اور چوراہوں پر ہونے والی جانوروں کی خرید وفروخت تھی جس کے باعث تعفن پھیل رہاہے جبکہ بلدیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادو ں پر کچرا اٹھانے یا پانی نکالنے کا کام نہیں کیاجارہاہے نہ ہی بورڈ اسٹیڈیم سمیت دیگر میدانوں میں عید کی نمازا دا کی جانی ہے لیکن اس سے پانی نکالنے یا صفائی کا کام نہیں کیا گیا ہے۔