پہلی بار نظر انداز نہیں ہوا‘ ناانصافیوں کا جواب کارکردگی سے دوں گا‘ فواد عالم

438

لاہور(جسارت نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ مجھے پھر موقع ملے گا۔اپنے ساتھ نا انصافیوں کا جواب ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمیشہ کی طرح عمدہ کارکردگی سے دوں گا۔ پھر قومی ٹیم کا حصہ بنوں گا،میری محنت رائیگاں نہیں جائیگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ مجھے پھر موقع ملے گا۔ 25سنچریوں کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.51کی اوسط سے 10172رنز بنانے والے فواد عالم کا کہنا تھا کہ اپنے والد سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طارق عالم کی رہنمائی اور شفقت کے باعث وہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا جواب ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمیشہ کی طرح عمدہ کارکردگی سے دوں گا



۔سلیکٹرز کی طرف سے نظر انداز کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ نظر انداز کیا گیا ہو ، البتہ اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ وہ انھیں پھر قومی ٹیم کا حصہ بنائے گا اور ان کی محنت رائیگاں نہیں جائیگی۔