پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سرفراز اور ڈوپلیسی کی تصاویر آویزاں

157
لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد کے سلسلے میں لگایا گیا الیکٹرانک بورڈ پر 7دن باقی رہ گئے 

لاہور(جسارت نیوز) پی سی بی اطلاعات کی فراہمی کیلئے سوشل میڈیا پر انحصار کرنے لگا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین قذافی ا سٹیڈیم میں شیڈول 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 12ستمبر کو ہوگا، دیگر میچز 13اور 15ستمبر کو کھیلے جائیں گے، مہمان ٹیم میں ا سٹار کرکٹرز موجود ہونے کی وجہ سے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز مارکیٹنگ کے لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن گزشتہ روز پی سی بی نے اچانک دونوں کپتانوں سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسی کی تصاویر سے مزین کلاک قذافی اسٹیڈیم میں صدر دروازے کے قریب نصب کردی، اس ایونٹ کے حوالے سے مقامی میڈیا کو کوئی اطلاع دینے سے گریز کیا گیا، صحافیوں نے شکوہ کیا کہ کلاک کا بٹن دباتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی لاہور کے میڈیا کو بھی مدعو کرلیتے تو ایونٹ کی تشہیری مہم کو تقویت ملتی۔



یاد رہے کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نتائج سمیت مختلف خبریں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی سامنے آتی رہی ہیں،گزشتہ 3سال کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی موجودگی میں بھی نجم سیٹھی کئی ’’بریکنگ نیوز‘‘ خود ہی ٹویٹر پر جاری کردیتے تھے۔