تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کےالیکشن ٹریبونل کو دوبارہ تحلیل کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن ٹریبونل کوتحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق گزشتہ ماہ سے ہوگا۔
جسٹس وجیہ الدین کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے انٹراپارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر2بارعمران خان کو طلب کیا تھا تاہم وہ ٹریبونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین نے 28مارچ 2015کو الیکشن ٹریبونل کو تحت تحلیل کیا تھا۔