وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے وزیرداخلہ پنجاب کے ڈیرے پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شجاع خانزادہ کی شہادت سے ملک ایک سچے پاکستانی اور سیاستدان سے محروم ہو گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے صدمے کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصرہوں ۔ ان کی شہادت سے ملک ایک بہادر سپاہی سے محروم ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شجاع خانزادہ میرے بہت عزیز ساتھی تھے۔ سفاک قاتل عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکیں گے ۔