جنرل (ر) حمید گل کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ۔ جنرل (ر) حمید گل گذشتہ روز دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے تھے ۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کی نماز جنازہ آرمی گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ۔ نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ فوجی اور سول قیادت نے شرکت کی ۔ جنرل (ر) حمیدگل کو آرمی قبرستان راولپنڈی میں سپردخاک کیا جائے گا ۔
جنرل(ر) حمید گل کل مری میں دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔ جنرل (ر) حمیدگل 20 نومبر 1936 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے ۔ جنرل (ر) حمیدگل نے 1956 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔ جنرل (ر) حمیدگل بھارت سے ہونے والی 1965 کی جنگ میں چونڈہ کے محاذ پر ٹینک کمانڈر تھے ۔
جنرل(ر) حمیدگل 1972 سے 1976 تک بٹالین کمانڈر رہے ۔ جنرل (ر) حمیدگل کو 1978 میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ جنرل (ر) حمیدگل نے 1980 میں فرسٹ آرمرڈویژن ملتان کور کے کمانڈر کے عہدے پر ترقی پائی ۔ جنرل (ر) حمیدگل 1987 سے 1989 تک ڈی جی آئی ایس آئی کےعہدے پر فائز رہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمیدگل نے 1989 میں ضرب مومن کے نام سے سے بڑی فوجی مشقیں کرائیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمیدگل کو 1991 میں ڈی جی ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا مقررکیاگیا تاہم انھوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ جنرل (ر) حمیدگل نے 1992 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل آصف نواز سے اختلافات پر فوج سے استعفیٰ دےدیا۔ جنرل (ر) حمیدگل کو دوران سروس ستارہ امتیاز،ستارہ بسالت اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمیدگل کو راولپنڈی کے آرمی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔