وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ اور ڈی ایس پی شوکت شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزرائے پنجاب اور کے پی کے ، وفاقی وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی ۔
اٹک خود کش حملے میں شہید ہونے والے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ اور ڈی ایس پی شوکت شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نمازجنازہ اٹک پولیس لائنز میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ کے موقعے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔