ورلڈ کپ 2011میں شکست کے ذمے دار مصباح نہیں ‘ یونس خان

282

لاہور(جسارت نیوز)یونس خان2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی اصل وجوہات سامنے لے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان یونس خان کی جانب سے عید کے روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق 2011 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ذمہ دار نہیں تھے۔ میچ میں ٹیم پر بہت زیادہ دباؤ تھا۔ میچ سے قبل 3 دن تک کھلاڑیوں کو حد سے زیادہ پریکٹس کروائی گئی تھی۔ اسی باعث تمام کھلاڑی بہت زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہو گئے تھے۔ اور یہی وجہ تھی کہ کھلاڑی سیمی فائنل میں پرفارم نہیں کر پائے تھے اور ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔