بھولنے کا مسئلہ بھول جائیں …… !آپ کی تمام مصروفیات محفوظ رہ سکتی ہیں

441

انسان اپنی پوری زندگی کے دوران لاکھوں چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہے اور ہزاروں تجربات حاصل کرسکتا ہے لیکن انسان جو بھی دیکھتا ، سنتا یا محسوس کرتا ہے اس کا ایک بہت ہی چھوٹا حصہ اُسے یاد رہتا ہے۔ اس مسئلے کا ایک حل سویڈن کی کمپنی Memoto نے ایک چھوٹے سے کیمرے کی شکل میں نکالا ہے جسے شرٹ یا قمیص کے گریبان وغیرہ پر چپکایا یا پہنا جاسکتا ہے۔ یہ کیمرا جس کی لمبائی اور چوڑائی صرف 36 ملی میٹرز ہے، ہر 30 سیکنڈ کے بعد اس شے یا منظر کی تصویر کھینچ لیتا ہے جسے آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ان کھینچی ہوئی تصاویر کو بعد میں ایک الگورتھم کے ذریعے فلٹر کیا جاتا ہے جو ان تمام تصاویر میں سے دلچسپ اور منفرد فوٹو الگ کرلیتا ہے۔
میموٹو کمپنی کے سی ای او ’ مارٹن کالستروم کے مطابق وہ لوگوں کو بہترین فوٹو گرافک میموری فراہم کرنا چاہتے ہیں۔



یہ ڈیوائس پوشیدنی کمپیوٹر (wearable computer )کی ایک مثال ہے۔ اس کے اہم حصوں میں 5 میگا پکسلز کا امیج سینسر جو موبائل فونز میں استعمال کیا جاتا ہے، ایک ARM 9 پروسیسر، 8 گیگا بائٹس میموری، جی پی ایس سینسر، اسیلیرومیٹر (accelerometer) اور میگنیٹومیٹر (magnetometer) شامل ہیں۔ اس ڈیوائس پر لینکس آپریٹنگ سسٹم نصب ہے جس پر وہ پروگرام چلتا ہے جو اس ڈیوائس کو ہر 30 سیکنڈ بعد فوٹو کھینچنے کے لیے تیار کرتا ہے، مختلف سینسرز سے ڈیٹا جمع کرتا ہے اور فوٹو کھینچنے کے بعد sleep موڈ میں بھیج دیتا ہے۔