تقویٰ اور پرہیزگاری قربانی کی حقیقی روح ہے، محمد اسلام

288
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسلام عیدالاضحیٰ کے موقع پر گلشن حدید اور لانڈھی شرقی زون کا دورہ کر رہے ہیں،نائب امیر ضلع عاشق علی خان و دیگر بھی موجود ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تقویٰ اور پرہیزگاری قربانی کی حقیقی روح ہے۔ اللہ کا قرب اور اس کی رضا قربانی کا حقیقی فلسفہ ہے۔ الخدمت کے کارکنان نے قربانی کی کھالیں جمع کرکے غریب اور نادار افراد کی عملی مدد کی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسلام نے گلشن حدید زون، شاہ لطیف زون اور لانڈھی شرقی زون کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نائب امیر عاشق علی خان، ڈپٹی سیکرٹری کامران نواز، امرائے زونز محمد اسماعیل خان، مفتی ضیاء الرحمن فاروقی اور محمد نواز خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ محمد اسلام نے کہا کہ عید الاضحی کے تینوں ایام میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے جس دلجمعی، محنت اور مشقت کے ساتھ کام کیا ہے، وہ ناقابل بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی اس کا بہتر اجر دینے والا ہے۔ جماعت اسلامی کی کھالوں میں اضافہ کارکنان کی محنتوں کا ثمر ہے۔